کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر کاہان میں ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسری بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح کوئٹہ سے تقریباً ساڑھے تین سو کلومیٹر دور مشرق میں کوہلو کے علاقے کاہان میں پیش آیا ہے جہاں ایف سی کی چوکی ناصر کیمپ قائم ہے۔ ایف سی کے چار اہلکار گشت پر جا رہے تھے کہ ایک لانس نائک کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا ۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے ایف سی کے چار اہلکار فاصلے پر جا رہے تھے جس وجہ سے باقی اہلکار محفوظ رہے ہیں۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ اینٹی ٹینک مائن تھی جس سے اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس علاقے میں بارودی سرنگ کے پھٹنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن تا حال کسی گروہ نے ان کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||