BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان دھماکے، چوبیس ہلاک

 ٹرین دھماکہ
گزشتہ روز بھی بلوچستان جانے والی اور وہاں سے آنے والی ٹرینوں میں دھماکہ ہوا
صوبہ بلوچستان کے شہر گندھاوا کے قریب ایک دیہات فتح پور میں ایک عرس کی تقریبات کے دوران دھماکے میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔

گندھاوا کے ضلعی رابطہ افسر محمود مری نے بتایا ہے کہ رات کے وقت جب لنگر تقسیم کیا جا رہا تھا تو اس وقت اچانک دھماکہ ہوا ہے ۔ اس دھماکے میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو ئے ہیں۔ گندھاوا کوئٹہ سے کوئی تین سو کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔

یہ عرس سائیں رکھیل شاہ اور سائیں چیزل شاہ جو باپ بیٹے بتائے گئے ہیں، کی یاد میں کافی عرصہ سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ ضلعی رابطہ افسر نے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ یہاں پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

گندھاوا سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد لاشیں بکھری پڑی تھیں اور کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے اور ہر طرف بھگدڑ مچ گئی تھی۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ نا معلوم افراد نے اس جگہ پر دو بم نصب کیے تھے لیکن ایک ہی بم پھٹا ہے جبکہ دوسرے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ادھر تربت میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں دھماکے کوئی دس منٹ کے وقفے سے ہوئے ہیں۔ تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ کمشنری بازار میں فرنٹیئر کور کے کیمپ کے قریب ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ روڈ پر ہوا ہے جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں محکمہ آبپاشی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد