BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 July, 2004, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں راکٹ حملے

بلوچستان میں فوجی چھاونیوں کی شدید مخالفت کی جارہی ہے
بلوچستان میں فوجی چھاونیوں کی شدید مخالفت کی جارہی ہے
بلوچستان میں ایک طرف نئی فوجی چھاونیوں کے قیام پر مبینہ طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے تو دوسری جانب نا معلوم افراد کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں راکٹ فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

تربت میں میرانی ڈیم کی کالونی میں نامعلوم افراد نے گزشتہ روز چودہ راکٹ فائر کیے ہیں جس سے کچھ کمروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تربت میں ضلعی رابطہ افسر عزیزاللہ غلزئی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ’ترقی دشمن ‘ عناصر کی ہو سکتی ہے۔

ادھر سوئی میں نامعلوم افراد نے نئی مجوزہ چھاونی کے علاقے پر راکٹ برسائے۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق اسرلی تھل کے علاقے میں فوجی چھاونی کے قیام کے لیے ابتدائی کام جاری تھا کہ نا معلوم افراد نے چار راکٹ فائر کیے ہیں جس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تاہم یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ موقع پر موجود اہلکار وہاں سے چلے گئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں گزشتہ روز زبردست بم دھماکہ ہوا ہے لیکن اس میں بھی کسی قسم کا کوئئ جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ دھماکہ شہر کے وسطی علاقے میں جمعیت رائے روڈ پر ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے علاقے جعفر آباد سے راکٹ فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

یاد رہے اس علاقے میں پولیس اور فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستوں کی نئی چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔

ادھر کوہلو سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی دستے تعینات ہیں تاہم گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے آج ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی غیر اعلانیہ فوجی آپریشن نہیں ہو رہا۔ قوم پرست جماعتیں یہ الزام عائد کر رہی ہیں کہ حکومت نے غیر اعلانیہ فوجی آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ صوبے میں جاری اس کشمکش کی فضا کی وجہ سے خوف کی فضا پائی جا تی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد