سپن بلدک میں دھماکہ ایک ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان کے سرحدی شہر سپن بلدک میں دھماکے سے کم سے کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ جنوبی افغانستان میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد کے نزدیک واقع افغان شہر سپین بلدک میں سرکاری ٹرانسپورٹ کے دفتر کے باہر نا معلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا تھا جس کے پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ۔ سپین بلدک سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ وہاں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی جس کے پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو ئے ہیں۔ گزشتہ روز افغانستان کے جنوب مغربی صوبہ ہلمند میں دیشو کے مقام پر نا معلوم افراد نے افغان فورسز کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوئے ۔ جبکہ ہلمند کے ساتھ لگنے والے پاکستانی شہر دالبندین سےملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دو روز قبل سپن بلدک میں کچھ نا معلوم افراد نے آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا تھا جس میں تین پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے۔ان ڈرائیوروں کی لاشیں آج پاکستان لائی گئی ہیں۔ اس مرتبہ افغانستان میں شدید سردی کے بعد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں مشتبہ طالبان کی ہیں۔ دریں اثناء حکیم لطیفی نے اپنے آپ کو طالبان کا نمائندہ ظاہر کیا ہے اور ٹیلیفون پر صحافیوں سے سپن بلدک اور ہلمند کے حملوں کی زمہ داری وہ قبول کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||