مغربی افغانستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پانچوں فوجی پولیس یونٹ میں کام کرتے تھے اور ایران کی سرحد کے نزدیک ایک امریکی فوجی اڈے پر تعینات تھے۔ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے اگلے چند ماہ میں مغربی افغانستان سے نکل کرعلاقے کا کنٹرول نیٹو کی قیادت والی بین الاقوامی افواج کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ علاقے میں امریکہ کی قیادت والی فوج کے کمانڈر کرنل فلپ بکرٹ نے کہا ہے کہ اب صورتِ حال قابو میں ہے۔ |