افغانستان: بم حملے میں پانچ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ترجمان مانوئل المیڈا ڈسلوا کے مطابق جنوب مشرقی افغانستان میں الیکشن کے عملے کے زیر استعمال ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مانوئل المیڈا ڈسلوا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک الیکشن کے امور کا افسر تھا۔ یہ واقعہ صوبہ پکتیکہ میں پیش آیا جہاں خاصے عرصے سے کشیدگی جاری ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا تھا یا نہیں؟ یہ حملہ افغانستان میں نو اکتوبر کے انتخابات کے بعد کیا گیا ہے۔ افغانستان کے طالبان نے کی دھمکیوں کے باوجود وہ انتخابات میں رکاوٹ پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||