افغانستان: ووٹوں کی گنتی شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں سنیچر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں کی طرف سے کیا جانے والا بائیکاٹ اب کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ حامد کرزمی کی نمایاں حریفوں نے اقوام متحدہ کے پینل کی طرف سے انتخابات میں ہونے والی بدنظمیوں کی چھان بین کی توثیق کر دی ہے۔ ایسے تمام پولنگ سٹیشنوں سے حاصل ہونے والے بیلٹ بکس مزید چھان بین کے لیے علیحدہ کر لیے گئے ہیں جن کے بارے میں بدعنوانی کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ افغانستان میں بڑے پیمانے پر یہی توقع کی جا رہی ہے کہ حامد کرزئی ملک کے پہلے براہ راست انتخابات میں کامیاب رہیں گے۔ تاہم انتخابات میں بدعنوانی کی شکایات موصول ہونے کے سبب ملک میں انتخابی عمل کی کامیابی کو دھچکا لگا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کچھ نتائج جمعرات تک سامنے آ جائیں گے لیکن حتمی نتائج منظر ام پر آنے میں ہفتوں لگیں گے۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد کردہ تین رکنی پینل انتخابات میں بدنظمی کے الزامات کی چھان بین میں مصرووف ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||