افغان انتخابات، اقوم متحدہ سے اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں انتخابات منعقد کرانے والے ادارے نے نو اکتوبر کی ووٹنگ کے دوران بدعنوانیوں کے الزامات کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔ انتخابات کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بدعنوانیوں کے الزامات جی ایم ٹی کے وقت کے مطابق بدھ کے روز دو پہر ڈھائی بجے تک تحریری طور پر اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے ہونگے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ووٹوں کی گنتی جو پیر کو شروع ہونے والی تھی اب بدھ تک نہیں شروع ہوسکے گی۔ دریں اثناء ووٹوں کے بکسے گنتی کے مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ صدر حامد کرزئی کے اہم مخالف امیدوار یونس قانونی نے کہا ہے کہ وہ بدعنوانیوں میں تحقیقات کی رپورٹ ماننے کو تیار ہیں۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ووٹنگ کے لئے استعمال کی جانے والی سیاہی کام نہیں کررہی تھی۔ افغانستان کے پہلے انتخابات اقوم متحدہ نے منعقد کیے تھے۔ اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بدعنوانیوں کی تفتیش کرے گی۔ اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے کچھ امیدوار انتخابی نتائج کا بائیکاٹ ختم کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور اب ان کا مطالبہ ہے کہ شکایات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||