کابل: بم حملہ، ایک ہلاک کئی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل میں بی بی سی اردو سروس کے عُمر آفریدی نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں بین الاقوامی فوج کے تین اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ ہلاک ہونے والے کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خود کش حملہ آور تھا۔ حملے میں تین دستی بم استعمال ہوئے جن میں سے ایک نہیں چل سکا۔ یہ حملہ کابل کے وسط میں کوچۂ مرغاں میں ہوا جہاں دن کے وقت گہما گہمی رہتی ہے۔ حملہ کابل کے مقامی وقت کے مطابق شام کو ہوا۔ اس کے علاوہ جلال آباد میں امریکی فوجی پر ایک حملہ ہوا ہے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک فوجی معمولی زخمی ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||