کابل: برطانوی حکومتی مشیر قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکومت کے ایک برطانوی مشیر کو کابل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سٹیفن مک کوئین کو پیر کی شام اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی کار میں کابل شہر کے مرکز میں واقع ولندیزی سفارت خانے کے پاس سے گزر رہے تھے۔ واقعے کی تفصیلات ابھی مبہم ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے جو کہ کسی دوسری گاری سے چلائی گئی تھی۔ سٹیفن مک کوئین افغانستان کی دیہی ترقی و آبادکاری کی وزارت کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ وہ ایک ایسے منصوبے پر کام کر ہے تھے جس کا مقصد کسانوں کو پوست کی کاشت بند کر کے متبادل ذرائع آمدنی مہیا کرنا ہے۔ افغان حکومت سےمک کوئین کا معاہدہ اسی ہفتے ختم ہو رہا تھا اور وہ واپس برطانیہ جانے والے تھے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کس اس قتل کی وجہ کیا ہے۔ کابل سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس قتل سے ایک بار پھر کابل میں سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||