رشید دوستم کے لیے اہم فوجی عہدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے عبد الرشید دوستم کو فوج کا نیا چیف آف سٹاف مقرر کیا ہے۔ صدر کے ترجمان نے عبد الرشید دوستم کو افغان فوج کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر کرزئی کے اس فیصلے کا اس سال کے پارلیمانی انتخابات سے تعلق ہو سکتا ہے اور یہ دوستم کی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔ ازبک کمانڈر دوستم افعانستان میں ایک متنازع شخصیت ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکن اور کئی افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کو کئی الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ عبدالرشید دوستم پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی زیر حراست طالبان کو ایک کنٹینر میں بند کر دیا تھا جہاں ہ دم گھٹنے سے مر گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||