غیرملکی یرغمالی، سات افراد گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں انتخابات کے لئے کام کرنے والے تین غیرملکیوں کے اغوا کے معاملے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے لئے کام کرنے والی برطانوی انیٹا فلانگیان اور ان کے دو ساتھی جن کا تعلق فلپائن سے تھا، جمعرات کو دارالحکومت کابل سے اغوا کرلیے گئےتھے۔ خود کو آرمی آف مسلمز کہنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ وہ تینوں یرغمالیوں کو کابل کے باہر اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے سات افراد میں سے تین مسلح تھے اور یونیفارم میں تھے لیکن ان کا تعلق افغان پولیس یا فوج سے نہیں ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات ثابت نہیں ہوئی ہے کہ ان ساتوں افراد کا تعلق اغوا کے معاملے سے ہو ہی۔ اغوا کرنے والی شدت پسند تنظیم کے رہنما سید اکبر آغا نے جمعہ کو بتایا کہ یرغمالیوں کی تلاش بند کی جائے تاکہ ان کی رہائی کے بارے میں بات چیت شروع ہوسکے۔ سید اکبر آغا نے یہ یقین دہانی کرائی کہ تینوں یرغمالی محفوظ ہیں اور ان کی تنظیم کی کونسل کے ارکان مطالبات کے بارے میں آپس میں گفتگو کررہے ہیں۔ یرغمال بنائے جانے والے تینوں افراد اقوام متحدہ اور افغان حکومت کے مشترکہ انتخابی کمیشن کے لئے کام کررہے تھے جس نے نو اکتوبر کے صدارتی انتخابات منعقد کرائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||