کابل: تین غیرملکی کارکن اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان صدارتی انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داریاں نبھانے والے تین غیرملکیوں کو دارالحکومت کابل سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ یہ تینوں غیرملکی ملازمین اس ٹیم کا حصہ تھے جو افغان حکومت اور اقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر تشکیل دی تھی۔ کابل میں حکام کا کہنا ہےکہ ان افراد کو بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا گیا۔ ان افراد کی قومیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ نو اکتوبر کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اسی ٹیم کی ذمہ داریوں میں شامل تھی۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان افراد کو انتخابات منعقد کرنے کی وجہ سے اغوا کیا گیا یا غیرملکی ہونے کی وجہ سے۔ بدھ کے روز تک ننانوے فیصد ووٹوں کی گنتی ہوگئی تھی جس کے مطابق صدر حامد کرزئی کی کامیابی یقینی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||