BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 October, 2004, 06:22 GMT 11:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابل بم حملے میں تین ہلاک
کابل
حملے میں تین بین الاقوامی فوجی زخمی ہوئے
افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں سنیچر کو ہونے والے خود کش حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کابل کے مصروف بازار میں جو غیر ملکیوں اور بین الاقوامی سکیورٹی فورس میں بہت مقبول ہے دستی بموں سے لیس ایک شخص فوجیوں کے ایک گروہ کے پاس آیا اور آتے ہی بم چلا دیے۔

حملہ آور کے علاوہ ایک گیارہ سالہ لڑکی اور ایک امریکی مترجم خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔

کابل میں بی بی سی اردو سروس کے عُمر آفریدی نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں بین الاقوامی فوج کے تین اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

یہ حملہ کابل کے وسط میں کوچۂ مرغاں میں ہوا جہاں دن کے وقت گہما گہمی رہتی ہے۔ حملہ کابل کے مقامی وقت کے مطابق شام کو ہوا۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ان کی طرف سے کیا گیا ہے۔

دو ہفتے پہلے ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد کابل میں یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد