کابل، دھماکے میں 4 امریکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرکزی افغانستان میں ایک بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کم از کم چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کی ایک ترجمان نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کابل سے چالیس کلومیٹر جنوب مشرق میں پیش آیا جب فوجیوں کی گاڑی کسی بارودی سرنگ یا سڑک پر کسی دوسرے دھماکہ خیز مواد سے ٹکرائی۔ یہ فوجی لوگر صوبے میں ایک فائرنگ رینج کا معائینہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ افغانستان میں نئی حکومت بننے کے بعد طالبان اور القاعدہ کے حامی امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف آپریشن کرتے رہتے ہیں۔ افغانستان میں خانہ جنگی کے دوران بہت سے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں جو مکمل طور پر صاف نہیں کی جا سکیں اور بہت سے افراد ان کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ اس سال اب تک سات امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||