افغان انتخاب ستمبر میں ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملتوی پارلیمانی انتخابات 18 ستمبر کو ہونگے۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات گزشتہ سال ہو چکے ہیں لیکن پارلیمانی انتخابات مؤخر کر دیے گئے تھے۔ تین روز قبل افغان صدر حامد کرزئی نے اعلان کیا تھا کہ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو ستمبر تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔ صدر حامد کرزئی نے کہا کہ انتخابات کا التویٰ تیکنیکی مسائل کی وجہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اسی سال ہوں جو افغان عوام کی جمہوریت سے وابستگی کا ثبوت ہو گا۔ صدر کرزئی نے کہا تھا کہ’انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اب الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ ستمبر میں ہوں گے۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||