 |  افغانستان اور بھارت میں تعلقات تاریخی طور پر دوستانہ ہیں |
افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت کے دورے کے اختتام پر کہا ہے کہ خطے میں تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے سیاسی روکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے ملکوں میں اقتصادی ترقی کو سب باتوں پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جنوبی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم میں شامل ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھے گا۔ جمعرات کو حامد کرزئی نے بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر یہ اعلان کیا گیا کہ بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی اگلے ماہ تک نئی دلی اور کابل کے درمیان پروازوں کا سلسلہ شروع کر دے گی۔ |