BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 February, 2005, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: پارلیمانی انتخابات میں تاخیر
کرزئی
صدارتی انتخابات بھی تاخیر کے بعد گزشتہ اکتوبر میں منعقد ہوئے تھے
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دور کے بعد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر نہیں ہو سکے گا۔

یہ انتخابات اکیس مئی کو ہونا تھے لیکن حفاظتی انتظامات اور وسائل کے بارے میں خدشات نے افغان صدر حامد کرزئی کو سرکاری طور پر اس بات کا اعلان کرنے سے باز رکھا ہے۔

افغانستان کے نئے آئین کی رو سے انعقاد سے نوے دن قبل انتخابات کی تاریخ کا اعلان لازمی ہے۔بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات چھ ماہ تک کے لیے ملتوی ہو سکتے ہیں۔

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ثور کے افغانی مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا منصوبہ اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان مینؤل ڈی المیڈا کا کہنا تھا کہ ’ ہم پہلے ہی نوے دن کی حد پار کر چکے ہیں‘۔

ان انتخابات کے سلسلے میں ابھی تک ووٹنگ سسٹم، ووٹر رجسٹریشن اور انتخابی حدود کے تعین جیسے مسائل پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اس بات پر بھی ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ واپس آنے والے مہاجرین کے اندراج کا عمل شروع کیا جائے یا نہیں۔

بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام میں جنگجو سرداروں کی انتخابات میں شمولیت کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہو سکتا ہے کہ افغانی حکام غیر جماعتی نظام کی بجائے جماعتی نظام کے تحت انتخابات منعقد کروائیں۔

ان تمام مسائل کے باوجود اقوامِ متحدہ کے حکام کو امید ہے کہ صدر کرزئی مستقبل قریب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔

افغانستان کے پارلیمانی انتخابات ناکافی حفاظتی انتظامات اور وسائل کی عدم دستیابی کی بناء پر جون 2004 سے ملتوی ہوتے رہے ہیں۔

صدارتی انتخابات بھی تاخیر کے بعد گزشتہ اکتوبر میں منعقد ہوئے تھے جس میں موجودہ افغان صدر حامد کرزئی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد