یرغمالیوں کی رہائی، کرزئی کا خیر مقدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اقوام متحدہ کے ان تین غیر ملکی کارکنوں سے ملاقات کی ہے جنہیں منگل کو چار ہفتے یرغمال بنائے جانے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں یہ تینوں بظاہر پرسکون دکھائی دیتے تھے۔ حامد کرزئی نے اغوا کاروں کی مذمت کی اور ان تینوں کو تحائف بھی دیئے۔ اس ملاقات کے دوران صحافی بھی وہاں موجود تھے تاہم انہیں ان تین افراد سے سوال پوچھنے کی اجازت نہیں تھی۔ افغان حکام کے مطابق جنوبی آئر لینڈ کی انیتا فلینیگنی، کوسوو کی شکیپ حبیبی اور فلپائن کے سفارتکار انجلیتو نایان کو اغوا کاروں نے منگل کی صبح کابل میں رہا کردیا تھا۔ صدر کرزئی نے کہا کہ انہیں ان تینوں کی رہائی پر بہت خوشی ہے۔ جلد ہی یہ تینوں اپنے اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے تاکہ اپنے خاندانوں سے مل سکیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||