افغانستان میں اگلا ہدف پوست | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار کو ختم کرنے کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکہ پوست کی کاشت ختم کرنے پر 780 ملین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ سات سو ملین ڈالر کےاس پیکیج میں پوست کی کاشت ختم کرنے کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے متبادل ذریعہ آمدن پیدا کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہواہے۔ ماہرین کے مطابق افغانستان میں پوست کو ملک کی معیشت اہم حثیت ہے ۔ امریکہ نے افغانستان میں پوست کی کاشت کی روک تھام کے پروگرام کا اعلان اس وقت کیا ہے جب اقوام متحدہ منشیات کے بارے میں اپنی رپورٹ شائع کرنے والا ہے۔ مبصرین کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں پوست کی بڑھتی ہوئی پیدوار پر تحفظات کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکی حکومت کے ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں ایک لاکھ ایکڑ پر پوست کی کاشت کی گئی ہے۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پوست کی کاشت اور منشیات کی اسمگلنگ افغانستان میں جمہوریت کے استحکام اور سکیورٹی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||