ہتھیار ڈال دیں، سزا نہیں ملے گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی سفیر ظالمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ جو طالبان اپنے آپ کو غیر مسلح کر دیں گے ان کو سزا نہیں ملے گی۔ انہوں نے طالبان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے کے لیے قبائلی بزرگوں سے رابطہ کریں اس طرح وہ اپنے اوپر ہونے والے حملوں سے بچ سکیں گے۔ ظالمے خلیل زاد کے مطابق طالبان کی جانب سے کی جانے والی مسلسل مزاحمت افغان عوام اور اسلام دونوں ہی کے مخالف ہے۔ انہوں نے یہ پیشکش جمرات کے روز کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میں کی۔ تاہم یہ ابھی تک واضع نہیں ہے کہ انہوں نے کس قانونی بنیاد اور حیثیت میں طالبان کو یہ پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور اب لڑنے اور پہاڑوں پر چڑھے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تاھم طالبان کے ترجمان مفتی لطیف اللہ حاکمی نے اس پیشکش کو ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ طالبان صدر حامد کرزئی کی حکومت کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ ظالمے خلیل زاد افغان نژاد امریکی ہیں جو صدر بش کی حکومت میں سب سے اعلی عہدے پر فائز ہونے والے مسلمان ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||