حامد کرزئی کی مخالفت میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان وزیردفاع محمد فہیم نے صدارتی انتخابات میں کرزئی کے حریف یونس قانونی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے سامنے بہت کم آنے والے شمالی اتحاد کے رہنما محمد فہیم نے کہا ہے کہ عبوری صدر حامد کرزئی کا ان کے گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صدر کرزئی نے گزشتہ ہفتے فہیم کو نظر انداز کرتے ہوئے فہیم کو نظر انداز کرتے ہوئے احمد ضیا مسعود کو اپنے نائب کے طور پر چنا تھا۔ احمد ضیاء مسعود شمالی اتحاد کے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بھائی ہیں۔ عام خیال کیا جاتا ہے کہ صدر حامد کرزئی صدارت کے لیے مقبول امید وار ثابت ہونگے۔ محمد فہیم کے شمالی اتحاد نے طالبان حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ حامد کرزئی انہیں نائب صدر کے لیے امیدوار چنیں گے۔ تاہم انہیں نائب صدر نہ لیے جانے کا بھی کئی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ محمد فہیم وزیر دفاع ہیں اور اس کے علاوہ ان کے اتحاد کی بھی خاصی بڑی فوج ہے اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا ردِ عمل متشدد بھی ہو سکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر کابل میں عالمی امن فوج کو انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم مسٹر فہیم کا کہنا ہے کہ وہ پُر امن سیاسی مقابلے پر یقین رکھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||