BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 July, 2004, 11:00 GMT 16:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کی دعوت پر کرزئی کا دورہ
افغان صدر حامد کرزئی
حامد کرزئی اسلام آباد پہنچ کر صدر مشرف سے مذاکرات کریں گے
افغان صدر حامد کرزئی صدر مشرف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اسلام آباد کے دفتر خارجہ کے مطابق صدر کرزئی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری اعلٰی سطحی مذاکرات کا حصہ ہے۔

حامد کرزئی اسلام آباد پہنچ کر صدر مشرف سے مذاکرات کریں گے جس کے بعد دونوں صدور ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

منگل کو صدر کرزئی پاکستانی وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک آپس کے تعلقات بہتر بنانے اور کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان نے افغان حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت افغانستان میں اس سال نو اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔

پاکستان ان انتخابات میں افغان پناہ گزینوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے افغانستا سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے دس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

تورخم - جلال آباد شاہراہ پر پہلے ہی کام شروع ہوچکا ہے اور یہ اگلے سال جولائی تک مکمل ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد