کرزئی صدارتی انتخابات لڑیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے عبوری سربراہ حامد کرزئی نے اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کھڑے ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام پیشنگوئیوں کے برعکس انہوں نے نائب صدارت کے لیے احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ضیا مسعود اور عبدل کریم خلیلی کے نام پیش کیے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ کرزئی طاقت ور تاجک رہنما اور وزیر دفاع محمد قاسم فہیم کونائب صدارت کے لیے منتخب کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر کرزئی انتخابات جیت کر افغانستان کے پہلے منتخب صدر بن جائیں گے۔ مگر تقریباً بیس دیگر امیدواروں کا بھی مقابلے میں ہونے کا امکان ہے جن میں جنرل عبدل رشید دوستم اور ڈاکٹر مسعودہ جلال شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||