فوج جلد بھیج دیں: کرزئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے نیٹو ملکوں کی طرف سے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے فیصلے کو سراہا ہے لیکن ان کو کہا ہے کہ وہ جلد ہی مزید فوج بھیجے۔ استنبول میں ہونے والی نیٹو کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ نیٹو افغانستان میں مزید فوج بھیجے گی۔ نیٹو نے اعلان کیا کہ اب وہ افغانستان میں مزید ساڑھے تین ہزار مزید فوج بھیجے گا جس سے وہاں اس کو فوج کی تعداد 6500 سے بڑھ کر 10000 ہو جائے گی۔ حامد کرزئی نے نیٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے بہت خوش ہیں لیکن چاہیں گے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد میں دیر نہ کی جائے کیونکہ ان کے ملک کو مزید فوج کی اشد ضرورت ہے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں انتخابات وقت مقررہ پر ہو جانے چاہیں۔ البتہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی امن عامہ کی صورتحال کی وجہ سے انتخابات کو شاید ملتوی کرنا پڑے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ نیٹو ملکوں نے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کام کو جلدی کرنا ہو گا۔ نیٹو کی فوج کہ علاوہ امریکہ کی 20000 ہزار فوج بھی افغانستان میں موجود ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||