BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 June, 2004, 13:56 GMT 18:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: نیٹو افواج میں اضافہ
نیٹو
اب نیٹو افواج کی تعداد دس ہزار ہو جائے گی
نیٹو ممالک نے افغانستان کے ستمبر میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر افواج کی تعداد دس ہزار کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اس سے پہلے یہ تعداد ساڑھے چھ ہزار فوجیوں پر مشتمل تھی تاہم اب اس میں اضافہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ فوج انتخابات میں سلامتی اور تحفظ کے امور میں افغان انتظامیہ کی مدد کرسکے۔

نیٹو افواج میں یہ اضافہ توقع سے زیادہ ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کون سا ملک کتنے فوجی فراہم کرے گا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیٹو ممالک کو افغانستان میں ووٹروں کے رجسٹریشن کے کام میں مدد دینے کے لیے مطلوب فوجیوں کی تعداد پوری کرنے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔

افغانستان میں انتخابات کے حوالے سے پُر تشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اتوار کو افغان صوبہ ہلمند میں آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا اور زابل میں اتحادی افواج نے پانچ مشتبہ طالبان کو ہلاک اور چار کو گرفتار کر لیا تھا۔

یہ واقعہ زابل کے صورے ڈسٹرکٹ میں ایک مسجد سے امریکی فوجیوں پر کی جانے والی فائرنگ کے بعد پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے فضائی بمباری کے بعد علاقے کا محاصرہ شروع کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد