BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 June, 2004, 06:37 GMT 11:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں منشیات پر تشویش
پوست
اقوام متحدہ کی انسداد منشیات کی ایجنسی کے سربراہ افغانستان میں منشیات کی تجارت پر بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران صدر حامد کرزئی سے ملاقات کررہے ہیں۔

ایجنسی کے سربراہ انتونیو ماریا کوسٹا افغانستان کے مغربی اور شمالی علاقوں میں صورتحال کے جائزے کے بعد ملک کے دارالحکومت کابل جا رہے ہیں۔ کوسٹا نے منشیات کے اس غیر قانونی کاروبار کا بغور تجزیہ کیا جو یورپ میں پائی جانے والی نوّے فیصد ہیروئین کا ذمہ دار ہے۔

وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں منشیات کے مسئلے پر قابو نہ پانے کی صورت میں ملک کو خطرناک مستقبل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران مقامی کمانڈروں، پولیس کے سربراہوں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے نتائج زیادہ حوصلہ افزا نہیں۔ کرپشن وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ ان کے مقابلے میں منشیات کے سمگلر زیادہ طاقتور ہیں۔

کسان حکومت کی پالیسی کے بارے میں واضح نہیں۔ یہ ابہام زیادہ حیران کن نہیں کیونکہ بعض مذہبی رہنما لوگوں کو یہ بتانے کا اعتراف کرتے ہیں کہ پوست کاشت کرنے میں اس وقت تک کوئی حرج نہیں اگر وہ خود اسے استعمال نہ کریں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صدر حامد کرزئی اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کرزئی حکومت اس سال ستمبر میں انتخابات سے پہلے اس موضوع کے بارے میں زیادہ سخت اقدامات نہیں کرے گی۔ لیکن ایسی صورت میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد