BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوست کی فصل کی تلفی پر احتجاج

News image
حکام کا کہنا ہے لوگوں نے اپنے گھروں کے اندر بھی پوست کے پودے اگا رکھے ہیں جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ احتجاج اسی لیے شروع ہوا کہ آپرین کرنے والے گھروں میں داخل ہوئے اور دیواریں توڑیں
بلوچستان کے سرحدی علاقے قلعہ عبداللہ میں لوگوں نے پوست کی فصل کی تلفی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ کوئٹہ چمن شاہراہ کئی گھنٹے تک بند رکھی اور تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

انسداد منشیات کے ادارہ نے بلوچستان میں پوست کی فصل تلف کرنے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور فروری سے اب تک کوئی ساڑھے چار ہزار ایکڑ پر کاشت پوست کی فصل تلف کی ہے۔

آج بدھ کی صبح گلستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے کوئٹہ، چمن شاہراہ بند کر دی اور زبردست احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی جن میں سے ایک گاڑی اقوام متحدہ کےایک ادارے کی بھی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ ایک ہفتے سے قلعہ عبداللہ کے علاقے میں کارروائی شروع کر رکھی ہے اور کوئی ساڑھے پانچ سو ایکڑ پر تیار فصل تلف کی ہے۔

انسداد منشیات کے ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر لیاقت علی طور نے کہا ہے کہ لوگوں نے چار دیواری کے اندر پوست کی فصل کاشت کر رکھی ہے۔ اس آپریشن میں اے این ایف کے علاوہ فرنٹیئر کور اور لیویز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی افراد کاکہنا ہے کہ مظاہرین کو چار دیواری کے اندر جا کر فصل کی تلفی پر غصہ تھا جہاں کچھ مقامات پر دیواریں گر ائی گئی ہیں۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مقامی لوگ پوست کی فصل کی تلفی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے اور بعد از دوپہر انھوں نے احتجاج ختم کر کے سڑ ک ٹریفک کے لیے کھول دی تھی۔

بلوچستان میں اس سال لگ بھگ آٹھ ہزار ایکڑ پر پوست کی فصل کاشت کی گئی ہے ان میں بعض نئے علاقے بھی شامل ہیں جن میں وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے آبائی علاقے نصیر آباد اور جعفر آباد نمایاں ہیں۔

بریگیڈیئر لیاقت علی طور نے بتایا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں تقریباً پندرہ سو سے دو ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی ہے۔

موجودہ کارروائی میں تقریباً پچاس مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد