افغانستان: 10 چینی باشندے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبہ کندوز میں بندوقوں سے مسلح افراد نے حملہ کر کے دس چینی باشندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی میں چھ باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سنہوا کے مطابق یہ چینی باشندے شمالی افغانستان میں سڑک بنانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ چینی خبر رساں ادارے نے حملہ آوروں کی تعداد بیس بتائی ہے اور کہا کہ انہوں نے آتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ چین نے ایک دہائی کے بعد کابل دوبارہ اپنا سفارت خانہ 2000 میں کھولا تھا۔ دنیا بھر میں چینی باشندوں پر کم ہی حملے کیے جاتے ہیں تاہم پاکستان میں گزشتہ ماہ ایک کار بم کے ذریعے بلوچستان کے شہر گوادر میں تین چینیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||