BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 June, 2004, 02:52 GMT 07:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کو پکڑ لیں گے: کرزئی
News image
کرزئی کو امید ہے کہ نیٹو اپنا وعدہ پورا کرے گی
افغان صدر حامد کرزئی نے واشنگٹن میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ضرور پکڑ لیں گے۔

انہوں نے کہا: ’کیا کوئی مفرور شخص ہمیشہ کے لئے چھپ سکتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ کم سے کم میرے ملک میں تو نہیں۔‘

افغان صدر منگل کے روز امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دونوں رہنماؤں نے امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگن کے اس مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا جہاں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو ہائی جیکروں نے اغواشدہ طیارہ گرایا تھا۔

حامد کرزیی نے نیٹو سے مطالبہ کیا کہ اس سال ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے وہ افغانستان میں اپنی مزید فوج تعینات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاص طور پر امریکہ سے نہیں کہا ہے کہ وہ اپنی بیس ہزار فوج کی تعداد بڑھائے۔

اس وقت دارالحکومت کابل میں نیٹو کے چھ فوجی تعینات ہیں جبکہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوسرے صوبوں میں بھی اپنی فوج بھیجے گی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیٹو کے بعض رکن ممالک فوجی ساز و سامان جیسا کہ ہیلی کاپٹر وغیرہ فراہم کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

حامد کرزئی کو لویا جرگہ نے عبوری مدت کے لئے ملک کا صدر چنا تھا اور اب وہ باقاعدہ صدر بننے کے لئے عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

ابتدائی منصوبہ کے مطابق عام انتخابات جون میں ہونا تھے مگر امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کا کام وقت پر مکمل نہیں ہوسکا۔

لہذا انتخابات اس سال ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دیئے گیے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد