افغانستان: پانچ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی افواج نے جنوب مشرقی افغانستان میں ایک جھڑپ کے دوران پانچ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی دستوں اور شدت پسندوں کے درمیان منگل کی رات خوست صوبے میں جھڑپ ہوئی اور اس میں امریکی جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ امریکی فوج کے مطابق جب شدت پسندوں نے امریکی فوجی ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ شروع کیا تو فوجی دستوں نے جنگی طیاروں کی مدد لی۔ افغانستان میں امریکی قیادت والے 18،000 فوجی دستے طالبان اور القاعدہ کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق خوست کے فوجی اڈے پر شدت پسندوں کی فائرنگ میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ سرکاری افسران کے مطابق طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے طالبان اور القاعدہ کے مشتبہ شدت پسندوں کے افغان اورامریکی قیادت والی افواج ،امدادی کارکنوں اور شہریوں پر مسلسل حملے جاریہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||