ایک امریکی فوجی، دو افغان ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں ایک امریکی فوجی سمیت کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ فوجی کی ہلاکت کا سبب ایک بارودی سرنگ کا پھٹنا ہے۔ اس وقعہ میں نو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بارودی سرنگ غزنی کے علاقے میں پھٹی۔ تشدد کا دوسرا واقعہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے خوست میں پیش آیا جہاں ایک افغان چوکی پر بم سے حملہ کیا گیا جس میں دو افغان ہلاک جبکہ چھ دوسرے زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے سے قبل خوست کے ہوائی اڈے پر جہاں امریکی فوج تعینات ہے کئی راکٹ داغے گئے تھے۔ امریکہ تشدد کی ان کارروائی کا ذمہ دار طالبان عناصر کو ٹھہراتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||