BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 February, 2004, 15:23 GMT 20:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان منشیات فروشوں میں لڑائی
News image
افغان حکومت کو منشیات کا دھندہ بند کروانے کے لئے تیس کروڑ ڈالر درکار ہیں
افغان حکومت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے شمالی افغانستان میں منشیات فروشوں کی لڑائی میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدخشاں کے صوبے میں دو متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوجانے کے بعد متعدد افراد علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب کابل میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ وہاں پوست کی کاشت پر کیسے قابو پایا جائے۔

افغانستان کے نائب وزیر داخلہ جنرل ہلال الدین ہلال نے بتایا ہے کہ یہ لڑائی منشیات کے لین دین پر شروع ہوئی۔ مقامی حکام کہتے ہیں کہ لڑائی کا آغاز سنیچر کو ہوا۔

حکام کے مطابق ضلع ارگو سے سینکڑوں لوگ نکل کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔

صورتحال پر قابو پانے کے لئے صوبائی دارالحکومت فیض آباد سے سکیورٹی اہلکاروں کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

صوبہ بدخشاں پوست کا کاشت اہم مرکز ہے۔خیال ہے کہ پچھلے سال یہاں دو ارب بیس کروڑ ڈالر کی افیم پیدا ہوئی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد