BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2004, 02:21 GMT 07:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قندھار میں جوابی کارروائی کا آغاز
افغان فوجی
جنوبی افغانستان میں قندھار کے قریب ایک سولین ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کے بعد علاقے کو گھیر کر امریکی افواج نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پانچ مشبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ اس حملے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ حملہ قندھار پچاس کلو میٹر دور تلکان کے علاقے میں کیا گیا اور اس میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

یہ ہیلی کاپٹر افغانستان میں تعمیر نو کا کام کرنے والی ایک امریکی کا تھا۔ تلکان کے علاقے میں ایک اسکول کے معائنے کے بعد یہ ہیلی کاپٹر پرواز کرنے والا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ برطانوی دفترِ خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق زخمی ہون والوں میں ایک امریکی بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کے اس کا تعلق کس ملک سے تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اس علاقے میں امریکی اور افغان حکومت کے فوجی دستے کافی عرصہ سے طالبان کے ساتھ بر سرے پیکار ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج ایک بڑی کارروائی کرنے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کا مقصد اسامہ بن لادن اور ملا عمر کے خلاف گھیر تنگ کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد