 |  مزار شریف میں نوروز کے موقعے پر بھگدڑ |
افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں نوروز کے موقع پر چار افراد بھگدڑ مچنے سے ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہوگۓ ہیں۔ آج جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مقام پر نوروز کی تقریبات کے لۓ جمع ہونا شروع ہوۓ جسے افغانستان میں حضرت علی کا مزار سمجھا جاتا ہے تومجمعے میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی دوران دو عورتیں اور دو بچے پیروں کے نیچے کچلے جانے سے ہلاک ہوگۓ۔ یاد رہے کہ طالبان دور میں نوروز منانے پر پابندی عائد تھی اور آج اس موقع پر مزار شریف میں اضافی پولیس تعینات کی گئی تھی تاکہ یہاں آنےوالوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ |