مسجد میں دھماکہ، چار گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر اوستہ محمد میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے مطابق بم بنانے والا ایک شخص خود زخمی ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے چار افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا ہے۔ محمکہ داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ دو افراد امروٹھی مسجد میں موجود تھے اور بم تیار کر رہے تھے لیکن بم تیار کرتے وقت پھٹ گیا جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نےدونوں افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے جن کی نشاندہی ہر دو مزید افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں جن سے اب تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ دیسی ساخت کا بم تھا او رگرفتار افراد سے دیگر مواد کے علاوہ کچھ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔ اوستہ محمد میں پولیس اہلکار محمد رمضان نے بتایا ہے کہ ملزمان سے جو لٹریچر ملا ہے اس میں بم بنانے کے طریقے اور دیگر جہادی تنظیموں کے بارے میں معلوماتی مواد ملا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے معلوم ہوا ہے اور اس بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان میں سے ایک تعلق صوبہ سندھ اور تین کا تعلق ادھر اوستہ محمد سے بتایا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||