بگٹی سمیت 13 کیخلاف مقدمات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی سمیت تیرہ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے ٹیلیفون پر عبدالصمد لاسی نے بتایا ہے یہ مقدمہ سرکار کی طرف سے دائر کیا گیا ہے اور اب گرفتاری کے لیے صوبائی حکومت سے فرنٹیئر کور کے مزید جوان تعینات کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ انھو نے کہا کہ پانچ مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں بم دھماکے، راکٹ باری، انسداد دہشت گردی کے قانون کی خلاف ورزی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات سے متعلقہ دفعات لگائی گئی ہیں۔ صمد لاسی نے کہا کہ اس سے پہلے شواہد نہیں تھے لیکن اب اتنی کارروائیوں کے بعد ان کے پاس شواہد موجود ہیں جو وقت آنے پر عدالت کے سامنے پیش کر دیے جائیں گے۔ نواب اکبر بگٹی کے علاوہ براہمدغ بگٹی، وڈیرہ بنگان، درو، ریڑھا، وڈیرہ فضل شمبھانی، وڈیرہ عطا محمد، محمد بخش اور دیگر شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ مقدمات حالیہ واقعات کی بنیاد پر درج کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان حکومت نوازوں کی اکثریت06 October, 2005 | پاکستان جے یو آئی اور قوم پرستوں کی جیت25 August, 2005 | پاکستان بلوچستان: 50 فیصد ووٹنگ کا اندازہ18 August, 2005 | پاکستان کوہلو: راکٹ باری کے 9 واقعات 14 August, 2005 | پاکستان کیچ: 7 کونسلوں کے بارے میں شکایات 04 August, 2005 | پاکستان بلوچ اپوزیشن کو رام کرنے کی کوشش03 October, 2004 | پاکستان بلوچستان کس زمانے میں ہے؟09 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||