BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 October, 2005, 19:53 GMT 00:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان حکومت نوازوں کی اکثریت

بلوچستان
کچھ نششتوں پر مسلم لیگ ق کے ایک سے زائد امیدوار تھے
کوئٹہ میں حکمران مسلم لیگ کے ناراض امیدوار مقبول لہڑی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سینیٹر مشاہد حسین کے نامزد امیدوار سابق ناظم رحیم کاکڑ ناکام رہے ہیں۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کے مابین سخت مقابہ رہا جو مخلوط گروپ کے امیدوار مقبول لہڑی نے بارہ ووٹوں سے جیت لیا ہے۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ کے تین امیدوار میدان میں تھے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے انتخابات سے کچھ دن پہلے کوئٹہ کے مختصر دورے کے دوران رحیم کاکڑ کو مسلم لیگ کا امیدوار نامزد کیا تھا لیکن مقبول لہڑی نے فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ وزیر اعلی جام محمد یوسف مقبول لہڑی کی حمایت کر رہے تھے۔

مسلم لیگ میں اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کو انتہائی پسندیدہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔

کوئٹہ میں چلتن ٹاؤن میں مسلم لیگ کے امیدوار اسماعیل لہڑی اور زرغون ٹاؤن میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار روزی خان کامیاب ہوئے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات ستار چشتی نے الزام عائد کیا ہے کہ کوئٹہ میں بعض امیدواروں نے ووٹ خریدے اور بیچے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ووٹ پانچ ہزار سے بیس ہزار روپے میں خریدے اور بیچے گئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق بلوچستان کے اٹھائیس میں سے چھبیس اضلاع میں آج بلدیاتی انتخاب کے تیسرے اور آخری مرحلے کے حوالے سے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کے تمام ناظمین اور کونسلرز جبکہ ضلع لسبیلہ کے ناظم پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔

آج اب تک کے نتائج کے مطابق ضلع لسبیلہ کی تین تحصیلوں میں حکمران مسلم لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں مری پینل کے امیدوار حکمران مسلم لیگ کے میر محبت خان مری کو شکست دے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے اضلاع اور تحصیلوں میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ آواران میں بلوچ قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کے امیدوار خیر جان بلوچ کامیاب ہوئے ہیں۔

اسی طرح تحصیل مشکے میں بھی نیشنل پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ خضدار میں بلوچ قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار اور قلات میں نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے مشترکہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں آج انتخابات کے لیے آٹھ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا لیکن کسی قسم کے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

کوئٹہ میں آج ووٹوں کی خریدو فروخت کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد