ہوائی باتوں کانوٹس نہیں لونگا: ڈوگر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے نگران چیف الیکشن کمشنر عبدالحمید ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی بھی کونسلر یا امیدوار نے کسی دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ وہ لاہور اور کوئٹہ کے دورے کے بعد کراچی پنہچے جہاں انہوں نے دو ٹاؤن میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ جسٹس ڈوگر کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات بہتر تھے۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی الرٹ تھے۔ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا ’میں کی ہوئی باتوں کا تو نوٹس نہیں لونگا اور کسی نے بھی تحریری شکایت نہیں کی ہے‘۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انہوں نے مری میں کونسلروں کو رکھنے کی بارے میں خبروں کا نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر کو رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس ڈوگر کے مطابق کونسلروں کے اغوا اور ہراساں کرنے کے بارے میں انہیں کوئی شکایت نہیں ملی، اگر نعمت اللہ خان نے کی بھی ہو تو میرے علم میں نہیں ہے۔ وہ بتائیں انہوں نے کسے شکایت کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||