BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 October, 2005, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسسٹنٹ الیکشن کمشنرکی پٹائی

انتخابات
ایم پی اے پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن افسر کی پٹائی کردی
قصور میں چھ اکتوبر کے مقامی انتخابات کی نگرانی کرنے والے اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کی مبینہ طور پر حکمران جماعت کے ایک مقامی رکن صوبائی اسمبلی نے پٹائی کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

قصور پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عبداللہ کے دفتر میں سنیچر کو پیش آیا جو چھ اکتوبر کو ضلع اور تحصیل کے ناظموں کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اطلاعات کے مطابق ان سے حکمران مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان ملنے آئے۔ ملک محمد احمد خان پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور بھی ہیں۔ انہوں نے الیکشن افسر سے شکایت کی کہ یونین کونسلوں کے الیکشن کارڈز بنانے میں تاخیر کی جارہی ہے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ ایم پی اے پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن افسر کی پٹائی کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں چوٹیں آئیں۔

اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عبداللہ قصور کو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

قصور سٹی پولیس کے ڈی ایس پی ظہیر باجوہ کے مطابق اسٹنٹ الیکشن کمشنر زیادہ زخمی نہیں ہوئے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس واقعہ کا مقدمہ اس لیے درج نہیں ہوا کہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کے بھائی جو کہ ایک جج ہیں رحیم یار خان سے قصور آرہے ہیں جن کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد