BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 September, 2005, 22:51 GMT 03:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اگلے انتخابات بھی شفاف ہوں گے ‘

نجی سیکیورٹی گارڈ
الیکشن کمشنر کو کسی کونسلر نے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کیے ہیں۔
پاکستان کے نگران چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ بھی شفاف غیر جانبدرانہ اور پرامن ہوگا۔

تیسرے مرحلے میں چھ اکتوبر کو ایک سو نو اضلاع اور اس کی تحصیلوں کے ناظمین کے لیے پولنگ ہوگی۔ جس کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ جبکہ دس اکتوبر کو نتائج کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائیگا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے جمعہ کو کراچی میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں سندھ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا اور دوسرا مرحلہ بھی شفاف اور غیر جانبدار ہوا تھا۔ تیسرے مرحلے کے لیے بھی انتظامات مکمل ہیں۔ ان کے مطابق امن امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لیے صوبائی حکومت کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کسی بھی امیدور نے دھاندلیوں کے ثبوت پیش نہیں کیے ہیں نہ ہی کسی کونسلر نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں پولنگ اسٹیشن ایسی جگے پر بنائے جائیں گے جہاں سب کو آسانی ہو۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حق پرست ناظمین اور کاؤنسلرز کو گزشتہ رات ایک عشائیہ دیا گیا۔ متحدہ کے مطابق اس عشائیے میں حمایتیوں سمیت ان کے سترہ سو سے زائد منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔

متحدہ کے سربراہ الطاف حسین نے اس موقع پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حق پرست کسی صورت میں سازش کا شکار نہیں ہونگے نہ ہی ضمیر فروشی نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت کو ایم کیو ایم کی کسی بھی ذمے دار کے دباؤ کے بغیر عوام کی خذمت کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد