BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 July, 2005, 11:34 GMT 16:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے لگیں گے

خفیہ کیمرے
کراچی میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر خفیہ کیمرے لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے پاس مقامات پر ویڈیو کیمرے لگانے اور پولیس کے ون فائی مرکز کو الیکشن شکایت سیل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز رینجرز اور پولیس کے افسران کے اجلاس میں بلدیاتی اتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے بارے میں انتظامات کا جائز ہ لیا گیا۔

کراچی میں پر امن اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے بارے میں مختلف سیاسی جماعتیں اور گروپ شکوک کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی انتخابات غیر جانبدارانہ نہیں ہو سکتے۔ لہذا یہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

حکومت کی حلیف جماعت ایم کیو ایم فوج کی تعینات کے حق میں نہیں ہے۔ لہذا حکومت نے پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور مدد کے لیے معاوضے پر نجی سیکیورٹی گارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ نے بھی کراچی کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ انتخابات میں رینجرز کا اہم کردار ہوگا۔

سندھ پولیس کے مطابق کراچی کے نوے فیصد پولنگ سٹیشن حساس ہیں ۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پولیس کے شکایتی ومددگار سیل ون فائیو کو الیکشن کے لئے شکایت سیل میں تبدیل کر دیا جائےگا۔

اس کے علاوہ الیکشن میں کسی بھی بدامنی اور بد انتظامی کو روکنے کے لیے ویڈیو کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔

موقع پر موجود موبائل فورس کے علاوہ کچھ مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ تاکہ ناخوشگوار واقع کے ذمہ دار افراد کو چھپنے کا موقع نہ ملے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد