ضلعی حکومتوں پر پابندیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں پر مالی سال 06- 2005 کا بجٹ بنانے پر تین ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ اگر کچھ بلدیاتی اداروں نے بجٹ بنا کر اپنی اپنی متعلقہ کونسلوں سے منظور کرا بھی لیے ہیں تو ان پر تین ماہ کے لیے عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے پرنسپل سیکرٹری خزانہ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں، ضلعی رابطہ افسروں اور مالیات و منصوبہ بندی کے ضلعی ایگزیکٹو افسروں کے نام ایک مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تین ماہ کی اس عبوری مدت میں کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کیا جائے۔ البتہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تین ماہ کی اس عبوری مدت میں اخراجات کے لیے بلدیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پچھلے سال کے انہیں تین مہینوں میں ہونے والے اخراجات پر دس فیصد اضافہ کرکے دستیاب وسائل کو کام چلانے کے لیے بروئے کار لا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ سازی پر پابندی لگانے کا فیصلہ عنقریب ہونے والے مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں موجودہ ناظمین کی طرف سے وسائل کے ناجائز استعمال کے امکان کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||