BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 June, 2005, 06:45 GMT 11:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم کیو ایم کی انتخابی مہم کا آغاز

ایم کیو ایم ریلی
ایم کیو ایم نے پچھلے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔
متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس ضمن میں نشتر پارک میں پہلا خواتین کا جلسہ عام منعقد کیا ہے جس میں سندھ بھر سے خواتین نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے ٹیلی فون سے جلسے سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت ان انتخابات میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دےگی۔

الطاف حسین نے کراچی میں علما کے حالیہ قتل کا الزام جماعت اسلامی اور اس کے سربراہ قاضی حسین احمد پر عائد کیا۔ ایم کیو ایم کے سربراہ نے الیکشن منشور بتاتے ہوئےکہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی کرے گی اورمکمل طور اقتدار میں آکر جہیز کی لعنت کو مکمل طور ختم کرےگی اور غیرت کے نام پر قتل اور کارو کاری کے مقدمات دفعہ تین سو دو کے تحت قابل سزا جرم قرار دینے کے لئے قانون سازی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے یا اس کا ووٹ بینک کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی مذہبی مسلک کے خلاف نہیں ہے اور جو مسلمانوں کے کسی بھی مسلک کو کافر قرار دے گا وہ خود کافر ہوگا۔

جلسے کا انتظام کرنے پر انہوں نے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ اور رینجرز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تھا، جبکہ موجودہ انتخابات میں پورے سندھ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد