BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 June, 2005, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایم کیوایم ملوث ہے‘: قاضی

جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد (فائل فوٹو)
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد (فائل فوٹو)
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پیر کے روز جماعت اسلامی کے رہنما اسلم مجاہد کو جن لوگوں نے اغوا کرکے قتل کیا ان میں ایم کیو ایم کا ایک سیکٹر انچارج بھی شامل تھا۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ آج کراچی میں ان کے مطالبہ پر مکمل ہڑتال ہے اور کوئی دکان نہیں کھلی۔

قاضی حسین احمد نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل جیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا چینل کی یہ خبرکہ کراچی میں کچھ دکانیں کھلی ہوئی ہیں، غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اورملٹری بیوروکریسی نے ایم کیو ایم جیسے غنڈے پالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی مکمل ہڑتال لوگو ں کی حکمرانوں سے ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔

قاضی حسین احمد نے ایم کیو ایم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نام لیے بغیر کہا کہ ملک دہشت گردوں کے ہاتھ میں ہے اور صدر جنرل پرویز مشرف ان دہشت گردوں کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنرل پرویز مشرف بدمعاشوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر لاہور میں بدھ کے روز معیشت پر بینکر شاہد حسن صدیقی کی لکھی ہوئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ یہ کتاب
متحدہ مجلس عمل کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

قاضی حسین احمدنے کہا کہ مقتول اسلم مجاہد ان کے بے تکلف دوست تھے او عوام میں مقبول آدمی تھے اس لیے انہیں قتل کردیا گیا۔انہوں نےدعویٰ کیا کہ تیس آدمیوں نے اسلم مجاہد کو اس وقت اغوا کیا جب وہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ایک دن پہلے جماعت اسلامی کے ایک دوسرے کارکن طاہر جمال کے ساتھ ایسا کیا گیا جبکہ اس سے پہلے اسلامی جمعیت طلبہ کے ایک کارکن کے جسم کو ڈرل کرکے عباسی شہید ہسپتال پہنچادیا گیا جو قاضی حسین احمد کے بقول ایم کیو ایم کا ٹارچر سیل ہے۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے لوگوں کے ساتھ جو واقعات ہوئے ہیں ان کی براہ راست ذمہ داری جنرل پرویز مشرف پر ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایس اے شمسی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو مقامی حکومت کے انتخابات میں اپنی کمزور پوزیشن کا اندازہ ہے اس لیے وہ اسلم مجاہد جیسے لوگوں کو قتل کرکے جماعت اسلامی کے حامیوں کو دہشت زدہ کرنا چاہتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد