ریاض سہیل کراچی |  |
 |  قاضی حسین احمد(فائل فوٹو) |
جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے قاضی حسین احمد کی گاڑی کو آگ لگا دی ہے تا ہم جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے خالد محنتی کے مطابق قاضی حسین احمد ہوائی اڈے پر چھوڑ نے کے بعد جب ان کا ڈرائیور شاہراہ فیصل پر پولیس تھانے کے قریب پہنچا تو موٹر سائکل پر سوار افراد نے اسلحے کے زور پرگاڑی کو روک لیا۔ اس وقت گاڑی میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر ممتاز میمن اور کراچی کے امیر معرج الہدی بھی موجود تھے جنہیں ڈرائیور سمیت گاڑی سے اتار دیا گیا۔ اس کے بعد مسلح افراد نےگاڑی پر پٹرول چھڑل کر اسے آگ لگا دی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس موقعہ پران کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے۔ |