جماعت اسلامی کے عہدیدار قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سوموار کی شام نامعلوم مسلح لوگوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ایک سابق رکن اسمبلی اسلم مجاہد قتل ہوگئے ہیں۔ لانڈھی کے ناظم نے بتایا کہ اسلم مجاہد اپنے ایک ساتھی کی جنازے نماز میں شرکت کے لیے ریڑھی گوٹھ لانڈھی آئے تھے جہاں سے واپس جا تے ہوئے کورنگی کے قریب پچاس کے قریب لوگوں نے ان کو گھیر لیا اور اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ کورنگی نمبر چار سے ان کی کار سے ان کی لاش ملی۔ اسلم مجاہد کی لاش کو جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کو چار گولیاں لگیں جن میں سے ایل سر پر اور تیں سینے پر لگیں ہیں۔ مقتول اسلم مجاہد جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر تھے ۔ انہوں نے انیس سو پچاسی میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ حالیہ انتخابات میں انہوں نے متحدہ قومی مومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار سے مقابلہ کیا تھا۔ جناح ہسپتال کے باہر ایم ایم اے کے کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسلم مجاہد کے چھ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کی ہوئیں تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||