داؤد کالج کے پرنسپل قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں مسلح افراد نے داؤد کالج آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر سلیم چودھری کو فائرنگ کر کے ہلا ک کر دیا ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پروفیسر سلیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں کالج سے گھر جا رہے تھے۔ انہیں لیاقت نیشنل ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ان کی عمر تریپن برس تھی۔ اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔پروفیسر سلیم کے قتل کی وجہ بھی ملعوم نہیں ہوسکی۔ جمشید ٹاؤن تھانے کے ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعہ کو صوبے میں تعطیل تھی اور کالج بند تھا۔ کراچی میں کئی مذہبی علماء، سیاسی رہنما اور تعلیم و تدریس کے شعبے سے منسلک لوگ قتل کیے جا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||