لاہور میں وکیل سمیت چارافراد قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں پیر کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر یہ واقعہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ لاہور کی ضلعی بار ایسوسی یشن کے سابق نائب صدر طارق مجید ایک کار میں اپنے ڈرائیور اور دو ساتھیوں سمیت جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ فائرنگ سے طارق مجید اور کار میں سوار باقی تین افراد بھی موقع پر ہلاک ہوگئے۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سنہ دو ہزار دو میں لاہور بار کے نائب صدر رہنے والے طارق مجید کی پرانی دشمنی تھی اور وہ ایک قتل کے مقدمہ میں ملزم تھے۔ گزشتہ جمعہ کے روز لاہور میں ایک شیعہ عالم دین غلام حسین نجفی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا اور حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||