عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ |  |
 |  بھاگ ڈسٹرکٹ بولان کی تھصیل بھی ہے اور ایک الگ شہر بھی |
بھاگ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل بھاگ کے نا ظم اور نا ئب نا ظم سمیت آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہو ئے ہیں یہ واقعہ کوئٹہ سے کوئی ایک سو کلومیٹر دور پیش آیا ہے ۔ ناظم ارباب ولی محمد اور نائب ناظم اللہ رکھیو اپنے ساتھیوں سمیت ڈیرہ مراد جمالی سے بھاگ آرہے تھے کہ راستے میں لیویز چوکی کے قریب سے نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ ذاتی دشمنی کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے۔ یہاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ مسلح افراد کی تعداد بیس کے لگ بھگ تھی اور انھوں نے لیویز اہلکاروں کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے جس کے بعد انھوں نے چوکی کے قریب سے فائر کیے ہیں۔ انتظامی افسران اور لیویز کے اہلکار بعد میں موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ |